
اسلام آباد۔۔۔
عوام کو لوڈ شیڈنگ اور مہنگی بجلی کا تحفہ اور اپنے لیے تنخواہوں میں بڑا اضافہ ۔ چیئرمین نیپرا اور ممبران نے حکومتی منظوری کے بغیر ہی اپنی تنخواہیں 3 گنا بڑھا لیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیپرا اور ممبران نے تنخواہوں میں اضافہ وفاقی کابینہ کی لازمی منظوری کے بغیر ہی کیا ہے جس کے بعد چیئرمین نیپرا کی مجموعی تنخواہ 32 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گئی جبکہ نیپرا کے ممبران کی مجموعی تنخواہ 29 لاکھ 50 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔
بات یہیں پر ختم نہیں ہوتی ، نیپرا حکام نے ماہانہ 6 لاکھ 31 ہزار سے 7 لاکھ روپے ریگولیٹری الاؤنس بھی منظور کر لیا ہے ۔ ریگولیٹری باڈیز کے چیئرپرسن اور ممبران کی تنخواہیں ایم پی ون اسکیل کے برابر ہوتی ہے ۔ ایم پی ون سکیل کی بنیادی تنخواہ 7 لاکھ 72 ہزار780 روپے ماہانہ تک ہوتی ہے ۔ گھر کا کرایہ 2 لاکھ 6 ہزار روپے تک اور یوٹیلیٹیز کے لیے 35 ہزار روپے علاوہ ہیں