
اسلام آباد ۔۔۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی رہنماوں پر تنقید کرتے ہوئے نئے سنسنی خیز انکشافات کردیئے ۔ انہوں نے کہا سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کوئی وفادار نہیں ہے ۔ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک میں مارشل لا کی پوری تیاری کرلی تھی۔
سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے کوئی بھی مخلص نہیں ہے،ان کی جماعت میں غدار بیٹھے ہیں،سب ٹوپی ڈرامہ ہو رہا ہے،سب عہدوں اور اقتدار کے لیے لڑ رہے ہیں۔
جو کچھ شیر افضل مروت کے ساتھ ہوا ہے وہی علی امین گنڈاپور کے ساتھ بھی ہوگا, انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی ٹیم جیتے میرے لیے کوئی فیورٹ نہیں ہے سب سے پہلے پاکستان مجھے مقدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک میں 75 سالوں سے ڈرامے بازی ہو رہی ہے, عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے. جس دن عوام اٹھ کھڑے ہوئے اس دن سب کو ملیامیٹ کر دیں گے۔
فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ قمر جاوید باجوہ نے مارشل لا کی پوری تیاری کرلی تھی۔عاصم منیرکو پی ٹی آئی نے روکنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ آرمی چیف بن گئے۔ آرمی چیف عاصم منیر کے سامنے مارشل لا پلیٹ میں رکھا ہوا ملا لیکن انہوں نے جمہوریت کو چلنے دیا۔