
راولپنڈی ۔۔۔
سابق وزیر اعظم عمران خان جس جیل میں بند ہے اسی جیل میں سکیورٹی کا بڑا لیپس سامنے آگیا ۔ جس کی وجہ سے ایک اہم ملزم جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سیکورٹی کا بڑا لیپس سامنے آگیا ۔۔۔ منشیات مقدمے کا ملزم جیل سے مبینہ طور پر فرار ہوگیا ۔ چکوال سے تعلق رکھنے والے ملزم کو پیشی کےبعد جیل منتقل کیاگیا تھا ۔۔
ذرائع کے مطابق گارڈکا عملہ ملزم کو جیل عملے کے حوالے کرکے گیا لیکن گنتی پر ملزم غائب پایا گیا ۔ملزم کے مبینہ فرار اور غائب ہونے پر جیل میں کھلبلی مچ گی۔۔ جیل حکام اور پولیس نے چھان بین شروع کردی