
اسلام آباد… معروف کشمیری دانش ور۔کالم نویس۔ایڈیٹر روزنامہ کثیر اطہر مسعود وانی علالت کے باعث فوت ھوگئے۔ان کی نماز جنازہ کل صبح اابجے سٹیلائٹ تاون میں ادا کی جائے گی۔
اطہر مسعود وانی پریس فاونڈیشن آزاد کشمیر کے بھی ممبر کے علاوہ اے کے این ایس اور کشمیر جرنلسٹس فورم کے بھی ممبر تھے۔ان کے والد محترم بھی بہت بڑے کشمیری دانشور تھے جو2001 میں فوت ھوئے تھے اس وقت وہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے مشیر تھے۔
اس خاندان کی تحریک آزادی میں بہت بڑا کردار رھا ھے۔اطہر مسعود وانی کے ایک بیٹا اور دو بھائی ھیں۔والدہ محترمہ بھی ابھی حیات ھیں۔ان کی وفات سے پوری کشمیر کمیونٹی سوگوار ھے۔
راولپنڈی اسلام آباد کی کشمیر کمیونٹی کے سیاسی۔صحافتی اور سماجی حلقوں نے شدید افسوس کا اظہار کیا ھے۔فوتگی کی خبر سن کر ھزاروں کی تعداد میں ان کے عقیدت مند ان کے گھر پہنچ گئے۔۔۔دریں اثناء اے کے این ایس کے مرکزی صدر امجد چوھدری اور دگر صحافتی تنظیموں نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ھے