
چوبیس فروری سے مغربی ہوا کا سسٹم ملک میں داخل ہو گا۔۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں ژالہ باری کا امکان ہے۔ ملک کے شمالی اور پہاڑی علاقوں میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک، اور برفباری ہوگی۔ جب کہ گلگت بلتستان میں 25 فروری سے دو مارچ تک شدید بارشوں اور برف باری کا امکان یے،محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کشمیر 25 فروری سے 2 مارچ تک شدید بارش اور برفباری ہو گی جب کہ خیبر پختونخوا میں 24 فروری سے 1 مارچ تک بارش اور گرج چمک کے ساتھ بالائی علاقوں میں برفباری ہوگی۔اگر بات کی جائے پنجاب اور اسلام آباد کی تو 25 فروری سے 1 مارچ تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،اس کے ساتھ ساتھ مری اور گلیات میں برفباری متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں 24 فروری سے 26 فروری تک کوئٹہ، زیارت، اور قریبی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔۔ سندھ میں 25 سے 26 فروری تک لاڑکانہ، سکھر اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔۔ بارشوں کے باعث مری، گلیات، ناران، کاغان اور دیگر پہاڑی علاقوں میں سڑکیں بند اور پھسلن کا خطرہ ہے۔ خیبر پختونخوا اور کشمیر میں فلیش فلڈ کے امکان کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائڈنگ کا خطرہ بھی ہے ۔