
اسلام آباد ۔۔ آزادکشمیر کے معروف صحافی مرحوم اطہر وانی کے بڑے بھائی بھی انتقال کرگئے ۔
معروف صحافی کشمیر جرنلسٹس فورم کے سینئر ممبر اطہر مسعود وانی مرحوم کے بھائی سابق انجینئر پی ڈبلیو او محکمہ شاہرات آزاد کشمیر ظفر وانی وفات پا گئے انکی نماز جنازہ کل بروز بدھ نماز ظہر کے بعد قائداعظم پارک ایف بلاک میں ادا کی جائے گی مرحوم سابق ایڈشنل چیف سیکرٹری آزاد کشمیر فرحت میر کے برادر نسبتی تھے ۔
یاد رہے ان کے چھوٹے بھائی اطہر مسعود وانی دو روز قبل اس دنیائے فانی سے کوچ کرگئے تھے ۔ گزشتہ روز اطہر وانی کی تدفین کے بعد ان کے بڑے بھائی ظفر وائی کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔ اس دوران ان کی وفات کی خبر بھی سامںے آگئی تھا تاہم فیملی نے اس کی تردید کی تھی ۔ بتایا گیا ظفر وانی وینٹی لیٹر پر ہیں ۔ آج ظفر وانی بھی اس دنیا سے چلے گئے ۔