
راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا اہم میچ منسوخ کردیا گیا .ہلکی بارش کے سبب چیمپئنز ٹرافی میں کھیلے جانے والا اہم اور بڑا مقابلہ تاخیر کا شکار رہا۔،مسلسل بارش کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہوسکا۔۔۔۔شائقین کرکٹ مایوس ہو کر واپس جانے پر مجبور نظر آئے۔میچ منسوخ ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔
راولپنڈی میں ہونے والی بارش کے باعث میچ کا ٹاس بھی ممکن نہ ہوسکا۔۔ ایونٹ میں آسٹریلیا اپنا اگلا میچ 28 فروری کو افغانستان کے خلاف لاہور میں کھیلے گا۔جب کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم یکم مارچ کو کراچی میں انگلینڈ کے مدمقابل ہوگی۔ گروپ بی میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا دونوں کے تین تین پوائنٹس ہیں ، لیکن بہتر رن ریٹ کی وجہ سے پروٹیز پہلے اور کینگروز کا نمبر دوسرا ہے
چیمپئنز ٹرافی میں اب تک دونوں ٹیمیں ناقابلِ شکست رہی ہیں