
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا جبکہ زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر میں اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوئے اسلام آباد زونل ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوا۔ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک بھر سے رمضان المبارک کا چاند نظر انے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اس لیے پہلا روزہ اتوار کو ہوگا۔ وزارت مذہبی امور نے رمضان المبارک کے آغاز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔