
اسلام آباد ۔۔ ارسلان سدوزئی
بھارتی صحافی اور کرکٹ ایکسپرٹ وکرانت گوپتا نے پاکستان سے متعلق اپنی اور بھارتیوں کی سوچ پر کھلے دل سے شرمندگی کا اظہار کردیا ۔ وکرانت گوپتا بھارت پہنچ کر پاکستان کی دورے کی باتیں کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ وہ چیمپینز ٹرافی کے میچز کی کوریج کیلئے لاہور آئے تھے جہاں انہیں پاکستانیوں کی جانب سے بے پناہ محبت اور بے مثال میزبانی حاصل ہوئی ۔
بھارت پہنچ کر وکرانت کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دورہ کرکے وہاں کے لوگوں نے مجھے غلط ثابت کردیا ہے بھارت کے بعد اگر ویرات کوہلی کے سب سے زیادہ فینز ہےتو وہ صرف پاکستان میں ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب ہم پاکستان پہنچے تو ہم نے انڈین کرنسی تبدیل کرنا چاہالیکن ہمیں وہاں پیسوں کی ضرورت ہی نہیں پڑی جہاں پر جاتے لوگوں کی جانب سے گفٹ دیے جاتے تھے مہنگے سے مہنگے ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا بڑی شاپنگ سنٹر میں شاپنگ کی لیکن جب ہم پیسے دینے لگتے تو ان کی جانب سے ہمیں کہا جاتا تھا کہ ہمیں شرمندہ نہ کریں پانچ دن میں ہمیں اتنے زیادہ تحائف دیے گئے کہ پوری گاڑی بھر گئی۔
وکرانت گوپتا نے اس چیز کا بھی اعتراف کیا ہے کہ میں نے اپنی پوری زندگی میں ایسی مہمان نوازی اور پیار نہیں دیکھا ہے باجود اسکے کہ انکی ٹیم چمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئی ہے لیکن انکا جذبہ اورکرکٹ سے لگاو بے مثال ہے ۔۔۔
وگرانت نے اپنے اس بیان سے پاکستان سے بلاوجہ نفرت کرنے والے ان بھارتیوں کو بھی شرمندہ کردیا ہے جو سیاسی بہکاوے میں آکر پاکستان کیخلاف زہر اگلتے ہیں ۔