
خط میں فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا وافر مقدار میں بجلی اور قدرتی گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے ۔ ہمارے وسائل سے پیدا بجلی اور گیس سے ہمارا صوبہ محروم رکھا جارہا ہے ۔ رمضان المبارک میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے صوبہ بھر کے عوام کی ذندگی اجیرن بنادی ہے ۔ بطور وزیر اعظم آپ کی جانب سے بجلی اور گیس کی عدم لوڈ شیڈنگ کے اعلان پر عمل نہیں کیا جارہا ۔ گورنر نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کا تقدس اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ شہریوں کو پر سکون ماحول فراہم کیا جائے۔ فوری طور پر خیبرپختونخوا میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیں ،