
سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ صدر وزیراعظم وزیراعلی پنجاب ،اور سینٹ الیکشن فراڈ ہیں۔نون لیگ کے لوگوں نے پرائیویٹلی ہمیں بتا دیا تھا کہ جب تک قاضی فائض عیسی چیف جسٹس نہیں بنتا نہ الیکشن ہوں گے نہ نواز شریف واپس ائے گا
بانی پی ٹی ائی کی اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2014 کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہوں۔ مجھے خوشی ہوگی کہ مجھے انکوائری کمیٹی میں پیش کیا جائے۔ 2014 کے دھرنے کے حوالے سے مجھ پر جتنے الزامات لگائے گئے سب غلط ہیں۔
انہون نے کہا ہے کہ 2013 کا الیکشن آر اوز کا الیکشن تھا۔۔ نگران وزیراعظم کے فارم 47 کے حوالے سے بیان کے بعد وفاقی حکومت سے کیا مذاکرات ہو سکتے ہیں
بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میرا ادھا خاندان فوج اور ادا خاندان بیوروکریسی میں ہے
فوج ہماری ہے اور ہمیں فوج سے کوئی مسئلہ نہیں۔ نو مئی واقعات کا مجھے اس وقت پتہ چلا جب مجھے سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا۔نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی۔خدا کے واسطے فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں۔ہم نے اپنی 27 سال کی تاریخ میں کبھی جلاؤ گراؤ نہیں کیا۔ دو حکومتیں ہم نے انتخابات کیلئے تحلیل کیں سیاسی جماعت انتشار نہیں چاہتی