
اسلام آباد ۔۔۔مسلم لیگ ق نے ممتاز خواتین کو ” فاطمہ جناح ایوارڈ دینے کا فیصلہ کرلیا ۔ مسلم لیگ شعبہ خواتین کی صدر مسز فرخ خان کے گھر منعقدہ مشاورتی اجلاس میں یہ فیصلہ کرلیا گیا ۔ اجلاس میں پارٹی کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد مجد، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک، صدر فیڈرل کیپٹل رضوان صادق، مسلم لیگی خواتین نے شرکت کی ۔
اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ خواتین کا معاشرے کی ترقی کے لیے اہم کردار ہےمختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کردار ادا کرنے خواتین کو معاشرے میں پزیرائی ملنی چاہیے ۔ مسلم لیگ کے دور حکومت میں خواتین کی ترقی کے لیے انقلابی اقدامات ہوئے ۔ معاشرہ کی اصلاح اور تشکیل میں خواتین بھرپور کردار ادا کریں۔ مسلمانوں کا ہر دن خواتین کے احترام کا دن ہوتا ہے ۔ بطور ماں ، بہن ، بیٹی ، بیوی مسلمان عورت کو جو حقوق اور مرتبہ اسلام نے بخشے کسی اور مذہب اور معاشرے نے نہیں دیے ۔
اس موقعہ پر مسز فرل خان کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے خواتین کے ایشوز پر ہمیشہ جاندار سٹینڈ لیا۔ پاکستانی خواتین باشعور ، مذہب سے لگاو رکھنے والی ہیں ۔ پاکستانی ماووں ، بہنوں اور بیٹیوں کو پاکستان کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ۔
ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ خواتین میں ایوارڈ کی تقسیم سے انہیں آگے بڑھنے میں حوصلہ ملے گا ۔کوشش کریں گے پاکستان بھر کی خواتین کی حوصلہ افزائی کریں۔پارٹی راہنماء مصطفیٰ ملک اور دیگر خواتین عہدے داروں سے مشاورت میں طے پایا ہے کہ یوم خواتین کی تقریب رمضان کے بعد رکھیں گے۔ چاہتے ہیں کہ رمضان کریم کا تقدس برقرار رہے اور عبادات میں خلل نہ پڑے۔ رمضان کے بعد یوم خواتین کے حوالے سے بھرپور تقریب منعقد کریں گے۔