
اسلام آباد۔۔
پاکستان میں طویل عرصے بعد پاکستان میں فٹبال شائقین کی امید جاگ گئی تھی لیکن اب پاکستان فٹبال کی عالمی سطح پر نمائندگی مسلسل خطرے میں پڑ گئی ۔۔۔ پاکستان ساتویں انٹرنیشنل فٹبال ایونٹ سے باہر ہوگیا ۔
ذرائع کے مطابق نارملائزیشن کمیٹی کی غفلت کے باعث پاکستان ساوتھ ایشین جونیئر ساکر چیمپئن شپ میں شامل نہ ہوسکا۔ پاکستان کے بغیر ساوتھ ایشین جونیئر ساکر چیمپئن شپ کا انعقاد مئی میں بھارت میں ہوگا۔ فٹبال ٹیم کا نام ڈراز میں شامل نہیں، یہ ایک سال میں ساتویں بار پاکستان کسی انٹرنیشنل فٹبال ایونٹ سے محروم رہ گیا ہے ۔ پانچ مردوں اور دو خواتین کے فٹبال ایونٹس میں بھی پاکستان کی شرکت ممکن نہ ہو سکی۔۔