
قومی فٹبالر محمد ریاض کی جلیبیاں بنانے کی خبر پر حکومت ایکشن میں آگئی ۔۔ وزیراعظم شہباز شریف نے معاملہ کا نوٹس لے لیا اور قومی فٹبالر کی مشکلات کو کرنے کیلئے اہم احکامات جاری کردیئے ہیں ۔۔
ایشین گیمز کے ہیرو محمد ریاض کی فریاد رنگ لے آئی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے فٹبالر محمد ریاض کو ملاقات کے لیے بلالیا،ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور محمد ریاض کی ملاقات آج شام 5 بجے ہوگی۔ یاد رہے محمد ریاض جاب اور آمدن نہ ہونے کی وجہ سے آج کل جلیبیاں بیچ رہے ہیں ۔ ان کی ویڈیو بھی حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ۔۔۔