
لاہور ۔۔۔لاہور جانے والی پی آئی اے پرواز 306 کا لاپتہ پہیہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مل گیا
کراچی، 14 مارچ 2025 – پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز 306 کا لاپتہ پہیہ ڈھونڈ لیا گیا۔ یہ پہیہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ریموٹ پارکنگ بے کے قریب، اسفہانی ہینگر کے قریب سے ملا۔
ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ایئرپورٹ کے ویل شاپ ٹیکنیشنز نے گراؤنڈڈ بوئنگ 777 طیارے کے لینڈنگ گیئر کے قریب پڑے 320 طیارے کے ٹائیر کی نشاندھی کی۔
پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) تصدیق کرتی ہے کہ پہیے کی علیحدگی سے کسی جانی یا مالی نقصان کے شواہد نہیں ملے۔ متعلقہ حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
پرواز PK 306، جو کراچی سے لاہور جا رہی تھی، مقررہ وقت پر بحفاظت لاہور پہنچی۔ لینڈنگ کے بعد کے معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ مین لینڈنگ گیئر کے چھ پہیوں میں سے ایک غائب ہے۔