
اسلام آباد ۔۔۔انسانی دودھ کے بینک کے قیام پر حتمی فیصلہ اگلے اجلاس میں ہوگا،
اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس ہوا ہے جس میں کئی معاملات کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں عضو عطیہ کرنے والے کی زندگی کو خطرہ لاحق کیے بغیر گردہ و جگر کی پیوند کاری جائزلیا ۔ کونسل کے مطابق اسلامی اصطلاحات کی انگریزی ترجمہ کے بجائے اصل عربی الفاظ استعمال کیے جائیں،بجلی چوری روکنے کے لیے اہل علم و فکر آواز بلند کریں،نئے ملازمین کنٹریبیوٹری پینشن فنڈ کے پابند ہوں گے، قدیم ملازمین پر پابندی نہیں۔۔
اجلاس میں کہا گیا نکاح سے قبل تھیلیسیمیا یا متعدی امراض کے ٹیسٹ کو نکاح نامہ کا اختیاری حصہ بنایا جا سکتا ہے۔ بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر شرعی ہے، زکوٰة کی رقوم جلد مستحقین میں تقسیم کی جائیں، ٹرانس جینڈر بل 2018 کے غیر شرعی نکات کے مطابق ہے،
اجلاس میں پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر دعائے مغفرت بھی کی گئی ۔