
تحریر ۔۔۔ مقصود منتظر

دنیا کی 6 امیر ترین خواتین نے آج سپیس کا ٹیور کیا ۔۔۔ ان کا یہ سفر 11 منٹ پر مشتمل تھا ۔۔۔ اہم بات یہ ہے کہ جو راکٹ ۔۔اسپیس کے سیاحوں ۔۔ کو اسپیس میں چھوڑنے گیا وہ واپس بھی آیا اور زمین پر پر امن طریقے سے لینڈ بھی کیا ۔۔۔
امریکی اداکارہ کیٹ سمیت دیگر خواتین نے اسپیس میں چند منٹ گزارے ۔۔ انہوں اس سفر کو خوب انجوائے کیا ۔ شٹل میں زیرو گریوٹیشن کا مزہ چکھا ۔۔ ۔ قریب سے چندا ماما کو دیکھا ۔۔ اور ۔۔ دور سے دھرتی ماں کو دیکھا ۔۔
سپیس کے ان مہمان کے عزیز و اقارب نے زمین پر ان کا سارا سفر اپنی آنکھوں سے دیکھا ۔۔ جب شیٹل اسپیس یعنی خلا میں پہنچا تو اس دوران ان کی گفتگو سنوانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔۔۔ یہ اسپیس سائنس اور سائنسدانوں کی بڑی کامیابی ہے ۔۔
جب خلا کے سیاح واپس اپنی دھرتی پر لوٹ ۔۔۔ تو سب نے شکر ادا کیا ۔۔ بعض نے شجدہ شکر بھی ادا کیا ۔۔ اور ایک نے مٹھی کو چوما ۔۔۔ ان کے جذبات دیکھنے والے تھے ۔۔۔
ان کا کہنا تھا ہمیں شکر اداکرنا چاہیے کہ ہم ایک خوبصورت سیارے کی مکین ہیں ۔۔۔ دور سے زمین پر امن نظر آتی ہے ۔۔ کاش کہ یہاں ایسی ہی ہوتا ۔۔۔
اک خاتون کا کہنا تھا کہ خلا خاموش ہے اور وہاں سے ہر شے خاموش نظر آتی ہے ۔۔ پر امن نظر آتی ہے ۔۔۔ اگر ہم زمین کو حقیقی معنوں میں پر امن نہ بنا سکے تو یہ بدقسمتی ہے ۔۔۔۔

خلائی سیاحت یقینی طور پر بہت ہی دلچسپ ہے ۔۔۔ ہم پاکستانی ،کشمیری ، بنگالی ، افغانی ،ہندوستانی اور نیپالی صرف یہ دعا ہی کرسکتے ہیں کہ سائنس مزید ترقی کرے ، انگریز مزید پھولے پھلے ۔ اور یہ سیاحت انگریزوں اور غوروں کیلئے جاری رہے ۔۔
کیونکہ ہمارے اس خطے کےعام حکمران اور اصل حکمران کبھی نہیں چاہیں گے کہ عام عوام پھلے پھولے اور وہ خلا تو کیا زمین حتی کہ اپنا ملک بھی پورے دیکھ سکے ۔۔۔