
اسلام آباد ۔۔۔
جموں کشمیر لبریشن لیگ کی مرکزی کابینہ کا آج اہم اجلاس ہوا ہے جس میں مرکزی کنونشن 2025 کے انعقاد پر غور کیا گیا ۔ ۔ یہ اجلاس مرکزی صدر جموں کشمیر لبریشن لیگ خواجہ منظور قادر ایڈووکیٹ کی زیر صدارت ہوا ہے۔
میٹنگ میں لبریشن لیگ کا مرکزی کنونشن مئی کے دوسرے ہفتہ میں مظفرآباد منعقد کرنے پر اتفاق ہوا۔ جس میں آئندہ 2 سال کیلئے جموں کشمیر لبریشن لیگ کی مرکزی کابینہ کے انتخابات عمل میں لائے جائیں گے۔
میٹنگ کی کاروائی سیکرٹری جنرل جموں کشمیر لبریشن لیگ دلاور خان ایڈووکیٹ نے مرتب کی اور تمام شرکاء کی آراء کی روشنی میں میٹنگ کی کاروائی اور فیصلوں کا اعلان کیا۔
میٹنگ میں سینئر نائب صدر راجہ نیاز احمد راٹھور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، چئیرمین تادیبی بورڈ خواجہ منظور احمد ایڈووکیٹ، سیکرٹری اطلاعات خلیق الرحمن سیفی ایڈووکیٹ، ضلعی چئیرمین ضلع حویلی، امیدوار حلقہ ایل اے 16 حویلی سمیر احمد صدیقی، سیکرٹری ضلع حویلی ڈاکٹر عطاءاللہ دینپوری، مرکزی چئیرمین یوتھ بورڈ احسن حیات، وائس چئیرمین یوتھ بورڈ صہیب سلیمان نے شرکت کی۔
ٹیلی فونک طور پر آرگنائزر لبریشن لیگ برطانیہ و یورپ نجیب افسر چوہدری، شکیل احمد راٹھور، ڈپٹی سیکرٹری فنانس شیخ نذیر احمد و دیگر نے گفتگو کی اور تمام شرکاء نے جموں کشمیر لبریشن لیگ کا پیغام اور منشور گراس روٹ لیول پہ پہنچانے اور قریہ قریہ تک تنظیم سازی کرنے کے عزم اظہار کیا۔