
اسلام آباد۔۔ صدام مانگٹ
اسلام آباد پولیس کا سابق ایس پی عارف حسین شاہ حمزہ کے قتل میں ملوث نکلا ۔۔۔عارف شاہ کا بیٹا وآصف شاہ اور بہنوئی بھی قتل میں شریک ہیں ۔۔۔۔
پولیس کے مطابق نوجوان حمزہ کو مانسہرہ کے گاؤں خاکی بلا کر قتل کیا گیا۔پولیس ڈاگ کی مدد سے ویرانے سے مقتول کی لاش برآمد ہوئی ۔۔۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کو مقامی افراد اور پولیس کی جانب سے مزاحمت کا سامنا بھی رہا ۔قتل کی وجہ 80 لاکھ روپے کا کاروباری تنازعہ بنی۔عارف حسین شاہ پر پہلے بھی خاتون اہلکار کے قتل کا مقدمہ درج تھا۔حمزہ کے موبائل فون اسلام آباد میں پھینک کر واپسی کا جھوٹا ثبوت بنایا گیا۔عارف شاہ کے بہنوئی کی گرفتاری پر قتل کا بھانڈا پھوٹا۔ مقامی پولیس تعاون سے گریزاں معاملہ حساس صورت اختیار کر گیا۔ مرحوم حمزہ سینٹ آف پاکستان کا ملازم، 15 مارچ سے لاپتہ تھا۔۔۔۔۔