
اسلام آباد ۔۔۔۔۔مقصود منتظر
شہراقتدار کے بے اعتبار موسم کی اچانک انگڑائی ۔۔۔اسلام آباد میں تیز آندھی ، موسلادھار بارش اور ژالہ باری نے تباہی پھیردی۔۔ ژالہ باری سے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، آندھی نے درخت اکھڑدیئے جبکہ بل بورڈ اور بینزز ہوا میں رقص کرتے نظر آئے ۔۔ بارش کے بعد موسم سہانا ہوگیا ۔۔ م
شہراقتدار کے بے اعتبار موسم نے اچانک انگڑائی لی ۔۔۔سہ پہر تک پسینے نکالنے والی دھوپ چار بجے یک دم مدہم ہوئی اور کالی گھٹائیں چھا گئیں ۔۔ پھر دیکھتے ہی دیکھتے تیز آندھی ، موسلادھار بارش اور ژالہ باری نے رنگ دکھایا ۔۔۔
پہلے اندھی نے درخت اکھاڑ دیئے اور بل بورڈ کو تہس نہس کردیا ۔۔۔ پھر ژالہ باری کا ایسا دور چلا ۔۔۔ جو سب کیلئے غیر متوقع تھا ۔۔۔
انڈے جتنے سائز کے اولے جب پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں پر پڑے تو کسی کے شیشے ہمت ہار گئے تو کسی کی پوری باڈی ۔۔۔ ہزاروں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا
بارش کے بعد کڑاکے کی گرمی کی جان نکل گئی اور موسم خوشگوار ہوگیا ۔۔سہانی رت سے شہری بھی محظًوظ ہوئے ۔۔۔