
یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ پہلگام میں سیاحوں پر حملہ بھارتی میڈیا اور را کا گھٹ جوڑ ہے،بھارت کشمیر میں مظالم سے پردہ اٹھانے کے لیے اس طرح کے ہتھکنڈے استمعال کرتا ہے،بھارتی میڈیا کشمیریوں کے خلاف پروپیگنڈا میں ہمیشہ پیش پیش رہا
مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت پہلے بھی غیر ملکی سربراہ کے دوروں کے دوران اس طرح کی حرکتیں کر چکا ہے،فالس فلیگ آپریشن کے بعد کشمیریوں کے گھروں پر چھاپے مارے جاتے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق مکمل سلب ہیں،فالس فلیگ آپریشن کو جواز بنا کر کشمیریوں کے گھروں پر چھاپے مارے جاتے ہیں،عالمی برداری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے،