
اسلام آباد ۔۔۔ شیراز احمد
چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ بھارتی دہشتگردی کے ثبوت پاکستان ہی نہیں کینیڈا و امریکہ میں بھی سامنے آچکے ہیں۔ پہلگام کا واقعہ اسرائیلی موساد اور را نے مل کر کیا۔ ایک مقصد پاکستان پر الزام لگانا اور دوسرا مقبوضہ کشمیر کو غزہ بنانا ہے۔ اسرائیلی ایجنٹس مقبوضہ کشمیر میں آچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موساد غزہ کی کہانیاں مقبوضہ کشمیر میں دہرانا چاہتی ہےوزیر اعظم و وزیر خارجہ کی تحقیقات کی پیشکش کی ہےعالمی تحقیقات صرف پہلگام ہی نہیں جعفر ایکسپریس سمیت دیگر دہشتگردی کی بھی ہونی چاہئے۔ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں ثبوت رکھے ہیں۔ بھارت دیکھ لے آبی نندن پر بار چائے پلا کر واپس نہیں کیا جاتا اس بار ڈنڈا استعمال ہوگا۔
طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے گزشتہ رات جس طرح بھارتی سازش کو ناکام بنایا ہے وہ قابل تعریف ہےمدارس کے تیس لاکھ طلبا پاک فوج کے ساتھ ہیں ۔ چین سعودی عرب سمیت دیگر دوست ممالک کشیدگی کم کرانے کے لئے کوشاں ہیں۔ بھارت نے جو الزام لگایا ہے اس کے ثبوت دےپاکستان علما کونسل آئندہ جمعہ یوم استحکام پاکستان کے طورپر منائیں گے۔ چار مئی کو پاکستان علما کونسل کی شوری بلائی گئی ہے