
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے پاکستان کے لیے یو اے ای کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا ،ہم خطے میں کسی بھی دہشت گردی کی کارروائی کی مذمت کرتےہیں ،وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کے حالیہ اقدامت پاکستان کی توجہ دہشت گردی کے خلاف کی جانے والی کوششوں سے ہٹانا ہے،ہم بھارت کی طرف سے بے بنیاد الزمات کو یکسر مسترد کرتےہیں ۔۔۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے علاقائی سلامتی کے لیے ملکر کام کرنے کا اعادہ کیا۔۔۔۔۔