

پی ٹی آئی لیڈرشپ نے اڈیالہ جیل کے باہر ہونے والی لاٹھی چارج کے کے خلاف پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے علامتی دھرنا دیا ۔۔عامر ڈوگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اڈیالہ میں ملاقات کا دن تھا ،لیکن ہمارے اوپر لاٹھی چارج کیا گیا ۔۔۔ہمیں مسلسل ہراساں کیا جاتا ہے ،عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی جاتی ۔واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے بولے ملاقات کے سلسلے میں ہم بانی کی بہنوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے ، اچانک تین سے چار ایس ایچ اوز ٹولیوں کی شکل میں میرا نام لیتے ہوئے پہنچے، ایک پولیس والے نے میرا گریبان پکڑ کر گھسیٹ کر لاٹھیاں برسائی شروع کر دیں، باقی ایم این ایز بچانے کیلئے بیچ میں آئے ان پر بھی لاٹھیاں برسائی گئیں۔۔۔
پارلیمنٹ کے باہر عمر ایوب نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کل ہم نے اس پارلیمنٹ میں متفقہ قرارداد پیش کی تھی، کل اور آج اپوزیشن کی تقاریر کو براہ راست نشر نہیں کیا گیا،اڈیالہ واقعہ پر بات کرتے ہوئے بولے اڈیالہ میں ہمارا محاصرہ کر کے ہمارے اوپر لاٹھیاں برسائی گئیں ۔پولیس کو چینخ چینخ کر بتاتے رہے کہ انہیں بتایا کہ یہ تمام ارکان ریاست کا حصہ ہیں، لیکن ان پولیس والوں نے کہا ہمیں اس سے فرق نہیں پڑتا،ہمیں اپنے لیڈر سے ملاقات نہیں کرنے دی جاتی ۔ ہمارا اپوزیشن کا موقف کل قومی اسمبلی میں سب دیکھیں گے، ہمارے ممبران کو خلائی مخلوق والے فون کرتے ہیں کہ اچھی بات کریں۔

سلمان اکرم راجہ نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود ہمیں ملنے نہیں دیا جا رہا ،ہم پر ڈنڈے برسائے گئے ۔اب ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ۔۔۔ہماری عزتوں کو پامال کیا جا رہا ہے ۔سڑکوں پر نکیں گے ،تحریک چلے گی ،اور پورے پاکستان میں پھیلے گی ۔۔۔
اڈیالہ میں ہونے والے لاٹھی چارج کا احوال
پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو آج بھی اڈیالہ جیل میں ملاقات سے روک دیا ۔۔پولیس نے بانی کی بہنوں ۔وکیل اور کارکنوں کو گورکھپور ناکے پرروکا جہاں دونوں جانب سے دھکم پیل ہوگئی ۔۔۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں آرڈر ہیں کہ چیکنگ کیے بغیر کسی کو نہیں چھوڑنا ،دوسری جانب پی ٹی آئی قیادت کا کہنا ہے کہ جان بوجھ کر ہمیں تنگ کیا جاتا ہے ۔ایک سازش کے تحت ہمیں روکا جا رہا ہے ۔بعد ازاں پولیس نے بانی کی بہنوں کو ملاقات کے لیے چھوڑ دیا ،۔تاہم عمران خان کے کزن قاسم خان کو اڈیالہ کے دروازے سے واپس آنا پڑا