
رافیل کو تباہ اور بھارت کو شرمسار کرنے والے طیارے جے 10 سی کا ہیومن ماڈل بنا دیا گیا۔ دربار سلطان باہو پر جذبہ حب الوطنی کا فقیدالمثال مظاہرہ کیا گیا۔ ہزاروں افراد نے مل کر افواج پاکستان کو خراج تحسین اور دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ جے ٹین سی کے انسانی ماڈل کے ایک طرف شرکا "پاکستان زندہ باد” تو دوسری طرف "شکریہ چین، ترکیہ اور آذربائجان” کے سانچے میں خود کو سموئے ہوئے تھے۔چئیرمین مسلم انسٹیوٹ کا کہنا تھآ کہ یہ صرف اپنے غازیوں اور شہیدوں کو خراج تحسین نہیں بلکہ دشمن مودی کو بھی پیغام ہے ہم دفاع وطن میں سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں، چیئرمین مسلم انسٹیٹیوٹ۔ چیئرمین مسلم انسٹیٹیوٹ صاحبزادہ سلطان احمد علی کا مزید کہنا تھا کہ بی جے پی نے انٹیلیجنس فیلیر چھپانے اور اپنے ووٹ بینک کو خوش کرنے کے لیے پاکستان کے اوپر جنگ کو مسلط کرنا چاہا لیکن منہ کی کھانا پڑی۔ بھارت نے اس جنگ میں صرف رافیل نہیں کھوئے، کنوینشنل وار کی برتری کا دعویٰ بھی کھو دیا۔۔