
پاکستانی گداگر سعودیہ میں
ایوان میں جمع کرائی گئی تحریری رپورٹ کے مطابق ملک بدر کیے گئے بھکاریوں کی سب سے زیادہ تعداد سعودی عرب سے سامنے آئی ہے، جہاں سے 5ہزار33 پاکستانی بھکاریوں کو واپس بھیجا گیا۔سال 2024 کے دوران مجموعی طور پر 4ہزار850 پاکستانی بھکاری بیرون ممالک سے ملک بدر کیے گئے۔
سعودی عرب سے 4,498 ،، عراق سے 242 ،، ملیشیا سے 55،،متحدہ عرب امارات سے 49 بھکاریوں کو واپس بھیجا گیا ۔۔ سال 2025 کے اب تک کے عرصے میں 552 پاکستانی بھکاری ملک بدر کیے جا چکے ہیں۔سعودی عرب سے 535 ،، یو اے ای سے 9 ،، عراق سے 5 بھکاریوں کو واپس بھیجا ۔۔
اس فہرست میں قطر اور عمان جیسے خلیجی ممالک کا بھی ذکر کیا گیا ہے، تاہم وہاں سے ملک بدر کیے گئے افراد کی تعداد کی الگ تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔وزارت داخلہ نے یہ اعداد و شمار قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیے، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کی سرگرمیوں پر مؤثر نگرانی کی اشد ضرورت ہے۔