
اسلام آباد ۔۔۔ مقصود منتظر
حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان سے شکست کھا کر عام لوگوں کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ اقوام عالم محکوم لوگوں کی زندگیوں کو بچانے میں اپنا کردار ادا کریں، حکومت پاکستان کو مذاکرات کی میز پر جانے سے پہلے بھی بھرپور تیاری ہونی چائیے۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں آزاد کشمیر اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر، کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک اور محمود ساغر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے غلام محمد صفی کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی طرف سے افواج پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں آزاد کشمیر کی سول آبادی کو ہندوستان کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ۔ پہلگام میں 27سیاحوں کو قتل کر نے میں بھارت کی حکومت ملوث تھی ۔پاکستان نے تحقیقات کا کہا بھارت خود ہی اس کا مدعی اور جج بنا چاہتا تھا، بھارت کے ان اقدامات سے خطے کی دو ایٹمی طاقتیں جنگ کے دہانے پر پہنچ گئیں، جنگ کے دہانے پر پہنچانے کا ذمہ دار مودی ہے،دنیا پر یہ بات واضع ہو گئی کہ عددی ، اسلحہ ، ٹیکنالوجی کی اہمیت ہے لیکن جذبے پر ساری قوتیں ماند پڑ گئیں مودی کہہ رہا ہے کہ ہم نے جنگ ختم نہیں کی روکی ہے مسئلہ کشمیر پہلگام سے پرواز کر کے سلامتی کونسل تک پہنچ گیا ،ہندوستان مسئلہ کشمیر پر پردہ ڈالنا چاہتا تھا تاہم یہ ابھر کر دنیا کہ سامنے آگیا ۔
اس موقع پر چوہدری لطیف اکبرکا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی تمام جماعتوں نے حریت کانفرنس کو اپنا نمائندہ تصور کیا جو فیصلہ بھی حریت کانفرنس کرے گی وہ ہمارا فیصلہ ہو گا ،اس جنگ سے پاکستان کو اقوام عالم میں توقع کے برعکس پزیرائی ملی جبکہ بھارت کی ہزیمت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، سندھ طاس معائدہ ہو یا دہشتگردی ،اگر مسئلہ کشمیر حل ہو جائے تو کسی اور بات کی ضرورت نہیں، بھارت ہمیشہ اپنے وعدوں سے مکر جاتا ہے ،پاکستان اور اقوام عالم کو مسئلہ کشمیر کے حوالےسے فوکس کرنا چائیے ۔
مشعال حسین ملک نے کہا کہ بھارت کا اکھنڈ بھارت کا خواب جنگ کے بعد چکنا چور ہو گیاہے، ہمیں حق خود ارادیت کے علاؤہ کوئی چیز نہیں چائیے،ہندوستان کا فالس فلیگ دنیا بھر میں مشہور ہے ہمیں اب صرف زبانی باتیں نہیں عملی کام چائیے، مودی اور ہندوستان دنیا میں فاشسٹ رجیم کے طور پر مشہور ہو گیا ،مودی ساری قوم کو توڑے گا ،یہ اپنی قبر میں جلد گرے گا مودی نے جو آگ لگائی کود اس میں گرے گا، وہ ایک بار پھر کچھ کر سکتا مودی ایک سنکی شخص ہے ،وہ الیکشن کے لیے سب کر رہا ہے، ، مودی کے اوپر بین الاقوامی پابندیاں عائد ہونی چائیے،کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنا چائیے، ہم مودی کے اوپر اعتبار نہیں کر سکتے، بھارت میں یاسین ملک کو پھانسی دینے کی تحریک چلائی جا رہی یاسین ملک سمیت تمام اسیران کو رہا کر کے مذاکرات میں شامل کیا جانا چائیے اگر تمام اکابرین کو نشانہ بنایا گیا تو پھر انجام اچھا نہیں ہو گا،کشمیر اور پاکستان پر جنگ مسلط کی پاکستان کی مسلح افواج دنیا کی بہترین افواج میں سے ہے یہ سیز فائر ایک کمزور سیز فائر ہے پہلگام کے بعد یہ لوگ کشمیریوں کو کھلے عام مار رہے کشمیر سے اطلاعات نہیں آ رہی وہاں میڈیا نہیں ہے ,: یاسین ملک سمیت تمام گرفتار افراد کو رہا کیا جائے کشمیریوں کو آزادی چاہییے ۔میں اقوام عالم سے یہ اپیل کرتی ہوں کہ وہ آزادی کشمیر اور حق خود ارادیت پر بات کریں کس میں باتیں چیت کے بجائے مضبوط بات چیت ضروری ہے۔