
یہ واقعہ ملتان میں پیش آیا جہاں ملزم کا بیوی پر دوران سیکس غیر فطری جنسی تعلق قائم کیا۔منع کرنے پر ملزم نے نہ صرف تشدد کیا بلکہ تشدد اتنا شدید تھا کہ وہ زخمی بھی ہوئی ۔
ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق خاتون کی چھاتی اور جنسی اعضا پر زخموں اور سوجن کے نشانات بھی موجود ہیں ۔جس خاتون پر تشدد رپورٹ ہوا اس نے پولیس کو بتایا کہ اس پر یہ ظلم تین سال سے ہو رہا ہے ۔اس نے اپنی ساس کو بھی شکایت کی تو اس نے یہ کہہ چپ کرا دیا کہ میاں بیوی کے درمیان تعلق میں یہ ہوتا ہے ۔
ایف آئی آر کے مطابق مئی سترہ کو اس کا شوہ گھر آیا اور انتہائی وحشانہ طور پر "سیکس” کا اغاز کیا۔غیر فطری جنسی تعلق بھی قائم کیا،خاتون کے منع کرنے پر شوہر نے تشدد کرنا شروع کر دیا۔ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق ملزم نے "وکٹم”کو دانتوں سے کاٹا اور یوٹرس پر زخم کے نشانات بھی موجود ہیں ۔
واقعہ کے وقت خاتون نے جب شور مچایا تو چند لوگ اکھٹے ہوئے بعد ازاں پولیس کو اطلاع دی گئی اور ملزم کو گرفتارکیا گیا