
دہشتگرد سیکورٹی فورسز کے نشانے پر ہیں۔خیبر پختونخوا میں تین الگ آپریشنز میں مجموعی طور پر 9 بھارتی سپانسرڈ خوارج کو مارا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز نےخوارجی دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کے شدید تبادلے میں 4بھارتی سپانسرڈ خوارج واصلِ جہنم کردئیے۔۔ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نےکامیاب آپریشن کرتے ہوئے 2 بھارتی سپانسرڈ خوارج کو انجام تک پہنچادیا۔۔۔ خیبر کے علاقے باغ میں کارروائی کے دوران 3 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک ہوگئے۔۔ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہواہے۔۔یہ خوارج دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔۔علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےخیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھارتی سپانسرڈ خوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔۔