
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق شمالی علاقہ جات میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔کشمیر میں بھی موسلادھار بارش کے ساتھ کوٹلہ میں کلاوڈ برسٹ ہوا،جس کے نتیجے میں کئی مکانات بھی تباہ ہوئے جب کہ ایک مسجد کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
کلاوڈ برسٹ کے نتیجے میں ایک مکان مندہم ہونے کے باعث ایک خاتون بھی جان کی بازی ہار گئی ۔انتظامیہ بھی متحرک دکھآئی دے رہی ہے ،امدادی ٹیمیں اور انتظامیہ متاثرہ علاقے کی جانب روانہ کردی گئی ہیں