
فیض آباد میٹرو اسٹیشن کے قریب ڈکیتوں کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا ایک افسر سدھیر احمد عباسی شہید جبکہ کانسٹیبل جعفر جہانگیر شدید زخمی ہو گیا ہے ۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سی آئی اے اسلام آباد پولیس کی ٹیم ملزمان کی گرفتاری کے لیے ان کا پیچھا کر رہی تھی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں افسر شہید اور کانسٹیبل زخمی ہوا۔ فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ضلع بھر میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔