
ameer jammat islami
او آئی سی کے رکن ممالک بھارت اور اسرائیل کا معاشی بائیکاٹ کریں، ڈاکٹر مشتاق احمد
مظفرآباد۔
امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ جس طرح دفاع وطن کے مورچے نے بھارت کو عبرت ناک شکست دیکر نریندرمودی کو دھول چاٹنے پر مجبور کیا جس پر سپہ سالار سمیت افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔آج اس عظیم فتح کے جشن کے طور پر کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر مظفرآباد سے چکوٹھی تک زندہ باد پاکستان ریلی نکالی جارہی ہے۔جماعت اسلامی آزاد کشمیر زندہ باد پاکستان ریلی میں بھرپور شرکت کررہی ہے۔اہلیان جہلم ویلی اور جماعت اسلامی کے ہر سطح کے کارکن اور افراد ریلی میں بھرپور شرکت کریں۔
ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے جہلم ویلی اور مظفرآباد کے دورے کے دوران منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ عالمی برادری برہمن سامراج بھارت اور صہیونی اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کے ارتکاب پر اقتصادی پابندیاں عائد کرکے کارروائی کرے۔بھارت اور اسرائیل کشمیری اور فلسطینی عوام کی نسل کشی کررہے ہیں۔او آئی سی کے رکن ممالک خود بھی بھارت اور اسرائیل کا معاشی بائیکاٹ کریں اور اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے مطالبہ کریں کہ اقوام متحدہ امن افواج بھیجیں۔
انھوں نے کہا کہ جارح مودی کے عزائم کو خاک میں ملانے کے بعد پاکستان اور پاک افواج دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھی جارہی ہے پاک افواج نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے امن دستوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے اہلیان جہلم ویلی سے اپیل کی ہے کہ وہ رندہ باد پاکستان ریلی میں بھرپور شرکت کریں