
اسلام آباد ،،خصوصی رپورٹ
آئی کیوب قمر کی چاند کے مدار میں لانچ کرنے کی تصویر جاری کردی گئی۔آئی کیوب کیو نے پہلی تصویر سُورج کی حاصل کی ہے
چائنہ نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن میں ائی کیوب قمر کے کامیاب مشن پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا

آئی کیوب قمر سے حاصل ہونے والی پہلی تصویرسی این ایس اے نے پاکستانی سفیر کو دی،۔ آئی کیوب قمر مشن کی کامیابہ پر چائنہ نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،
چائنہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن میں پاکستانی ایمبیسڈر سمیت آئی کیوب قمر مشن پر کام کرنے والی آئی ایس ٹی کی ٹیم نے شرکت کی
پاکستان کا پہلا آئی کیوب قمرسیٹلائٹ 8 مئی کو چاند کے مدار میں داخل ہوا تھا
آئی کیوب قمر سیٹلائٹ 3 مئی کو چین کے ہینان اسپیس لانچنگ سائٹ سے خلاء میں بھیجا گیا تھا
ڈاکٹر خورشید کہتے ہیں آئی کیوب کا خلاء میں پہنچنے پر کیمرہ کا رخ سورج کی طرف تھا، اس کے بعد آئی کیوب نے چاند کے مدار سے تصاویر لیں، چاند کے مدار سے بھی پہلی تصویر آئی کیوب سے لی گئی۔مشن آئی کیوب قمر 8 مئی کو چاند کے مدار میں داخل ہوا