
iman mazari
اسلام آباد ۔۔۔ پاکستان کی معروف وکیل ایمان زینب مزاری کو ورلڈ ایکسپریشن فورم کا یانگ انسپیریشن ایوارڈ 2025 دیا گیا
ایمان زینب مزاری کو گزشتہ روز ناروے میں منعقدہ ورلڈ ایکسپریشن فورم کے سالانہ اجلاس کے موقعہ پر 2025 کا یانگ انسپیریشن ایوارڈ دیا گیا۔ یہ اعزاز انہیں ملک میں قانون کی بالادستی، انسانی حقوق اور انصاف کے لیے ان کی خدمات اور جدوجہد پر دیا گیا۔
ورلڈ ایکسپریشن فورم، جو آزادی اظہار رائے کو عالمی سطح پر فروغ دینے کے لیے کام کرتا ہے، نے ان کی "ناقابل یقین ہمت اور قانون کی حکمرانی اور انصاف کے لیے جدوجہد کو سراہا۔

18 سال سے کم عمر میں شادی غیرقانونی قرار. نکاح پڑھانے والے کو بھی سزا و جرمانہ ہوگا
فلپائن کی نوبل انعام یافتہ ماریا ریسہ نے ایوارڈ تقریب میں ایمان مزاری کو یہ اعزاز دیا اور کہا کہ ان کی آواز نے مقامی کمیونٹی کو متاثر کیا اور عالمی سطح پر ان کی پہچان بنائی۔
ماریا ریسہ نے مزید کہا کہ ایمان زینب نے خاص طور پر خواتین وکلاء اور طالبات کے لیے رول ماڈل کا کردار ادا کیا ہے اور یہ دکھایا ہے کہ قانونی پیشہ انصاف اور نظامی تبدیلی کے لیے ایک مؤثر ذریعہ ہو سکتا ہے۔
یہ ایوارڈ ایمان زینب مزاری کی ثابت قدمی اور قربانیوں کا اعتراف ہے جو انہوں نے پاکستان میں انصاف کے لیے دی ہیں۔