
وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ کی دھمکی
راولپنڈی :آزاد کشمیر کے وزیر ٹرانسپورٹ کے ترجمان نے حکومت اور وزارت پر تنقید کرنے والوں کو خبردار کردیا ہے ۔ وزیر ٹرانسپورٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عوام کا پیسہ اخبارات یا کچھ نام نہاد میڈیا کے نمائندوں پر نہیں لٹا سکتے۔ صحافت مقدس پیشہ ہے لیکن اگر کوئی شخص غلط بیانی کرکے خبر کسی سے متعلق منسوب کرے گا تو ہر متاثرہ فرد کو قانونی کارروائی کا اختیار ہے اور ہر شہری کو ایف آئی آر درج کروانے کا حق ہے۔ کسی کی ماں بہن بیٹی کی معلومات نام نہاد صحافیوں کو نہیں دے سکتے ہیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا کی توجہ اور وائرل ہونے کیلئے آج کل صحافی نہیں بلکہ سیاہ فی بن چکیں ہیں۔ اصل صحافی اور مورخ وہ ہے ہیڈلائنز لکھنے کے بجائے آنے والی نسلوں کے لیے تاریخ کو درست لکھے۔ اسی لیے کچھ نام نہاد صحافیوں اور کالی بھیڑوں کو ہم بلاوجہ کے انٹرویوز اور وقت نہیں دے سکتے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں صحافت کا گلہ گھونٹ چکا ہے، اس لیے آپکو مقبوضہ کشمیر اور آزادکشمیر میں آزادی صحافت کے فرق کو سمجھنا ہوگا۔ حالیہ آڈٹ رپورٹ میں محکمہ ٹرانسپورٹ پالیسی کو بہترین قرار دیا گیا۔ کم بجٹ، کم وسائل، بغیر اضافی نوکریوں کے نئے ٹرانسپورٹ سیکرٹیریٹ کے قیام سے ٹرانسپورٹ پالیسی کو بہتر کیا اور حکومتی آمدن میں اضافہ کیا۔ ابھی بھی ہماری ٹرانسپورٹ کو مزید بہتر اور مزید اصلاحات کی ضرورت ہے۔