
actress and youtuber sana
اسلام آباد ۔۔۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے مبینہ قاتل کو پکڑا گیا ۔ ثنا یوسف کے مبینہ قاتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ۔فوٹیج میں ملزم کو واردات کے بعد بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،ویڈیو میں ملزم کالی ٹی شرٹ اور گرے جینز میں ملبوس ہے،ویڈیو میں نظر آنے والے ملزم کی عمر 18سے 22سال ہے۔ملزم کی جانب سے کل شام 5 بجے خاتون ٹک ٹاکر کو گولیاں ماری گئیں۔۔
نوجوان اداکارہ اور یوٹیوبر ثناء یوسف کو قتل کردیا گیا
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا،پولیس نے ملزم سے آلہ قتل پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا۔۔ملزم کا تعلق پنجاب سے ہے پولیس نے رات گئے کارروائی کی گئی۔۔۔۔
ادھر ایک اور ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ثنایوسف کو قتل کرنے والا اس کا عاشق تھا ۔۔ملزم کا اصل نام عمر حیات عرف کاکا ہے، وہ خود بھی ٹک ٹاکر ہے۔ملزم نے خود کو مقتولہ کا دوست بتایا ہے، واردات کے بعد ملزم کا کا فیصل آباد فرار ہو گیاتھا جہاں سے گرفتارکرلیا گیا ،
واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج :
https://www.facebook.com/61558673023049/videos/9908464912578429
نوجوان اداکارہ ثناء یوسف ڈراموں میں بھی کام کرتی تھی۔ ان کا تعلق چترال سے تھا ۔ یوٹیوب اور انسٹاگرام پر بہت مقبول تھی ۔ وہ سوشل ایورنس کے حوالے سے کانٹینٹ پروڈیوس کرتی تھی ۔ گزشتہ روز اسلام آباد کے تھانہ سنبل کی حدودو میں واقع ثنا یوسف کو گھر آئے مہمان نے دو گولیاں ماری اور فرار ہو گیا۔۔۔
” Case of Repeated Rejection”
آئی جی اسلام آباد نے ثنا یوسف قتل کیس کو کیس آف رپیٹڈ رجکشن یعنی کے با ر بار مسترد کرنا قرار دیا ہے۔۔۔
آئی جی اسلام آباد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لڑکا بار بار لڑکی سے بات کرنے اور دوستی کرنے کیلئے اصرار کرتا رہا اور مقتول ثنا یوسف کی جانب سے بار بار انکار کے باعث قاتل نے یہ انتہائی اقدام اٹھا یا۔۔ملزم آٹھ گھنٹوں تک ثنا یوسف کے گھر کے باہر اس کا انتظار کرتا رہا لیکن ثنا یوسف نے ملزم کی بات کو مسلسل مسترد کیا جس کے بعد ملزم نے گھر میں گھس کر ثنا کو قتل کردیا۔
آئی جی اسلام آباد کے مطابق ثنا یوسف کے قاتل کو فیصل آباد سے 20گھنٹوں کے اندر گرفتار کیا گیا ہے۔۔ملزم کو 20 گھنٹوں میں گرفتار کرنے پر آئی جی علی ناصر رضوی نے پولیس کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
ذرائع نے خبر کی تصدیق کچھ یوں کی
ذرائع کے مطابق ثنا یوسف کو گولی لگنے کے 25منٹ تک فرش پر پڑی تڑپتی رہی ۔ماں کی چینخ وپکار کے باوجود نہ کوئی اہل محلہ آیا نہ ہی پولیس۔پولیس بھی واقعہ کے ادھے گھنٹے بعد آئی۔اگر بروقت کارروائی کی جاتی یا ریکسیو کیا جاتا تو ثنا یوسف بچ سکتی تھی