
بھارتی ریاست گجرات میں طیارہ گر کر تباہ۔طیارے میں 242افراد سوارتھے
انڈیا کی ریاست گجرات میں لندن جانے والا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔تاہم کئی جانیں جانے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے
حادثے کے فورا بعد احمد آباد کے ائیر پورت پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا،واضع رہے کہ یہ ائیرپورٹ مشہور بزنس گروپ اڈانی گروپ آپریٹ کرتا ہے۔
مسافر طیارے نے دن ایک بجے کے قریب اڑان بھری اور فلائٹ کے پانچ منٹ بعد ہی کریش کر گیا۔سول ایوی ایشن اتھآرٹی کے مطابق اس مسافر طیارے میں دو سو 42افراد سوار تھے۔ جس میں 169 بھارتی، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی
مسافر سوار تھے۔
اب تک 30افراد کے جاں بجق ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے ۔
ذرائع کے مطابق 787ڈریم لائنز دو انجن والے طیارہ سنہ 2009 میں متعارف کرایا گیا۔اور اس طیارے کو یہ پہلا حادثہ ہوا ہے ۔
طیارہ گرنے سے بوئنگ کمپنی کے مارکیٹ شئیرز 214پوائنٹس سے کم ہو کر 198پر آ گئے،جب کہ پری مارکیٹ شئیرز کی قیمت بھی سات فیصد سے زائد کی کمی دیکھی گئی۔