
ایران اسرائیل جنگ میں روس کا کردار
ایران اسرائیل حملے میں تیسرا بڑا پلئیر روس کو سمجھا جا رہا ہے ۔حملے کے بعد روس کا بھی بڑا بیان سامنے آیا ہے ۔روسی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر پیوٹن نےایران پر حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
پیوٹن نے اپنے ایک بیان مں کہا کہ خطے میں کشیدگی سے خطے میں امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔
اسرائیلی حملے میں جوہری تنصیبات کو بیلیسٹک میزائلو ں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق کارروائی کا مقصد تہران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا ہے۔ روس نے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ کشیدگی کم کریں تاکہ خطے میں مزید عدم استحکام سے بچا جا سکے۔