
ایران اور اسرائیل میں کون طاقتور ہے ،تقابلی جائزہ
اسرائیلی حملے کے نتیجے میں مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری، پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی، جوہری سائنس دان محمد مہدی طہرانچی اور فریدون عباسی شہید ہوگئے ہیں۔حملوں میں یہ بھی دعوی کیا جا رہا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات اور عسکری ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے ۔حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 5 شہری شہید اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد یہ سوال سب کے ذہن میں ضرور آتا ہو گا کہ دونوں ممالک کی دفاعی /فوجی طاقت کیا ہے ،کون دفاعی اعتبار سے زیادہ طاقتور ہے ۔تو اس حوالے سے ایک تقابلی جائزہ لیتےہیں ۔۔۔
فوجی نفری
::::::::::::::::::::::::
ایران کے پاس کیا ہے
:::::::::::::::::::::::::::
کل فعال فوجی اہلکار: 610,000
فوج: 350,000
پاسداران انقلاب: 190,000
فضائیہ: 37,000
بحریہ: 18,000
فضائی دفاع: 15,000
ریزرو فورس: 350,000
اسرائیل کے پاس کیا ہے
::::::::::::::::::::::::::::::
کل فعال فوجی اہلکار: 169,500
فوج: 126,000
فضائیہ: 34,000
بحریہ: 9,500
ریزرو فورس: 465,000
ایران کا دفاعی بجٹ
:::::::::::::::::::::::::::
ایران: 10.3 ارب ڈالر
اسرائیل: 27.5 ارب ڈالر
(اس میں 2023 کی غزہ جنگ کے باعث نمایاں اضافہ ہوا)
ایران کے پاس بری فوج
:::::::::::::::::::::::::::
ٹینک: 10,513
آرٹلری یونٹس: 6,798
بکتر بند گاڑیاں: 640+
ہیلی کاپٹرز: 55
اسرائیلی فوج
::::::::::::::::::
ٹینک: ~400
آرٹلری: 530
بکتر بند گاڑیاں: 1,190+
ہیلی کاپٹرز: 43 (حملہ آور)
ایرانی فضائیہ کے پاس کیا ہے؟
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
جنگی طیارے: 335
ہیلی کاپٹرز: 57
اسرائیلی فضائیہ کے پاس کیا ہے
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
جنگی طیارے: 345
حملہ آور ہیلی کاپٹرز: 43
ایرانی بحریہ کی حالت
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
آبدوزیں: 17
جہاز: 68
کورویٹ: 7
لینڈنگ شپ و دیگر: 41
اسرائیل کی طاقت
:::::::::::::::::::::::::
آبدوزیں: 5
جہاز: 49
اسرائیل کا دفاعی نظام
::::::::::::::::::::::::::::::
آئرن ڈوم، ڈیوڈز سلنگ، ایرو میزائل ڈیفنس
آئرن ڈوم نے ایرانی میزائلوں کو بڑی تعداد میں ناکام بنایا
ایران کا دفاعی نظام
::::::::::::::::::::::::::::::
جدید نظام "آذرخش”
روسی S-200، S-300 اور ایرانی باور 373
درمیانے فاصلے کے نظام: MIM-23 Hawk، خرداد 15
قلیل فاصلے کے نظام: Tor-M1، CH-SA-4
ایران کے پاس بیلسٹک میزائل
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::
رینج: 150 کلومیٹر (تندر 69) سے 2,000 کلومیٹر (سجیل، خرمشہر)
اسرائیل کے پاس میزائل سسٹم
::::::::::::::::::::::::::::::::::::
رینج: 280 کلومیٹر (LORA) سے 6,500 کلومیٹر (Jericho-3)
اسرائیل کی جوہری صلاحیت
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::
تقریباً 90 جوہری ہتھیار
ایران کے پاس جوہری طاقت
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ذرائع کے مطابق ایران کے پاس جوہری ہتھیار موجود نہیں تاہم مضبوط جوہری پروگرام ضرور رکھتےہیں
سپریم لیڈر کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کو "حرام” قرار دیا گیا تھا
مئی 2025 میں ایران نے کہا کہ اگر قومی وجود کو خطرہ ہوا تو جوہری پالیسی پر نظرثانی کی جا سکتی ہے