
جنوبی افریقہ ٹیسٹ کرکٹ کا چیمپئن بن گیا
اسلام آباد ۔۔۔

This time for Africa
آخر کار جنوبی افریقہ نے دنیائے کرکٹ میں تاریخ رقم کردی۔ افریقہ نے ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
جنوبی افریقہ کی کامیابی میں ایڈن مارکرم اور کپتان ٹم بوواما اہم کردار رہا ہے ۔ مارکرم کو شاندار سینچری بنانے پر مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا ۔
وننگ اسٹروک کے ساتھ ہی لارڈز کرکٹ گراونڈ میں شائقین کرکٹ جھومنے لگے ۔ کیونکہ یہ افریقہ کیلئے تاریخی لمحہ تھا اور جنوبی افریقہ نے پہلی بار کرکٹ کی طویل تاریخ میں کوئی ٹائٹل اپنے نام کیا ہے ۔
جیت کے بعد کھلاڑیوں کے آنکھوں میں خوشی کے آنسو تھے ۔ کھلاڑیوں کی فیملز بھی آبدیدہ ہوئیں ۔ شائقین نے قومی ہیرو کو بے حد سراہا جبکہ کپتان کو بھی خوب داد دی ۔۔۔