
ایران میں پھنسے ظاہرین کو نکالنے کے انتطات کیے جا رہے ہیں
راجا سہیل سرفراز
:::::::::::::::::::::
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حکومت پاکستان نے ایران میں موجود پاکستانی شہریوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے ہیں۔
اسحاق ڈار کے مطابق ایران سے 450 پاکستانی زائرین کا انخلاء مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ ایران میں مقیم پاکستانی طلباء کے محفوظ انخلاء کے لیے بھی انتظامات جاری ہیں۔ پہلے مرحلے میں 154 طلباء کو نکالا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ عراق میں فضائی حدود کی بندش کے باعث پاکستانی زائرین وہاں پھنسے ہوئے ہیں تاہم پاکستانی سفارت خانہ ان سے مسلسل رابطے میں ہے اور ان کی محفوظ رہائش اور ممکنہ انخلاء کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
دفتر خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ (CMU) چوبیس گھنٹے فعال ہے۔ عوام رابطے کے لیے درج ذیل نمبر اور ای میل استعمال کر سکتے ہیں:
فون: +92 51-9207887
ای میل: cmu1@mofa.gov.pk