
دنیا امریکہ کے بغیر بھی چل سکتی ہے ،چینی صدر
بیجنگ ۔۔۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ دنیا امریکہ کے بغیر بھی آگے بڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ عالمی احترام کھو بیٹھا تو اسے وہی انجام بھگتنا پڑے گا جو ہر زوال پذیر سلطنت نے بھگتا ۔
چینی صدر چین-وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے آستانہ پہنچ گئے
چینی صدر کے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس اکاؤنٹ پر تحریر جاری کی گئی ہے کہ سو سال پہلے، برطانوی سلطنت عالمی تجارت پر چھائی ہوئی تھی اور دنیا کی 20 فیصد دولت اس کے پاس تھی، لوگ سمجھتے تھے اس کا سورج کبھی نہیں ڈھلے گا. تحریر میں لکھا گیا ہے کہ دو سو سال پہلے، فرانس یورپ کے افق پر چھایا ہوا تھا، اس کی افواج سے لوگ ڈرتے تھے، اس کی ثقافت قابلِ رشک تھی، نپولین نے خود کو لازوال قرار دیا تھا۔چار سو سال پہلے، ہسپانوی تخت و تاج منیلا سے میکسیکو تک حکومت کر رہا تھا، اس کے خزانے چاندی اور ریشم سے بھرے ہوتے تھے، ہسپانوی بادشاہ سمجھتے تھے کہ ان کی عظمت ہمیشہ باقی رہے گی، ہر سلطنت نے خود کو ناگزیر سمجھا لیکن ہر ایک کا سورج غروب ہوا۔،
بین الاقوامی طلبہ نے ڈریگن کشتی مقابلے کے ذریعے چینی ثقافت کو اپنالیا
طاقت کمزور پڑ جاتی ہے، اثر و رسوخ بدل جاتا ہے اور قانونی حیثیت اسی لمحے دم توڑ دیتی جب اسے حاصل کرنے کے بجائے خود پر فرض کر لیا جائے