
پی آئی اے کا ذمہ دارانہ روایہ برقرار ۔۔ فیملی کو سکردو پہنچا دیا میت کو لیکر نا گئے۔۔سکردو کی رہائشی فیملی کا چھ سالہ بچہ وجاہت آج صبح راولپنڈی میں وفات پا گیا۔ والدین نے بچہ کی میت پی آئی اے سے کارگو کروائی۔ پی آئی اے نے والدین کو سکردو پہنچا دیا مگر کارگو نا پہنچایا۔
سکردو ائیرپورٹ انتظامیہ نے ملبہ اسلام آباد ائیرپورٹ انتظامیہ پر ڈال دیا۔ متاثرہ والد کا سکردو ائیرپورٹ پر احتجاج،والد کا کہنا تھا کہ میں نے میت جلد پہنچانے اور تدفین کے لیے کارگو کروائی تھی۔ پی آئی اے نے میرے بچے کی میت ڈلیور نا کر کے مجھے ذہنی اذیت دی ہے ۔