
صدر مسلم لیگ ن کہاں ہے؟ سابق وزیراعظم آزادکشمیر نے تلاش گمشدگی کا اشتہار چلا دیا
سابق وزیراعظم آزاد آزاد کشمیر اور سابق صدر مسلم لیگ ن راجہ فاروق حیدر کو مسلم لیگ ن کے موجودہ صدر شاہ غلام قادر کی تلاش ہے. انہوں نے پارٹی صدر کا سراغ لگانے کیلئے سوشل میڈیا پر ٹویٹس کا مجموعہ جاری کردیا.
راجہ فاروق حیدر نے ایکس پر ٹویٹس میں کہا ہے ازاد کشمیر کی موجودہ صورتحال میں صدر مسلم لیگ کی گمشدگی تشویشناک ہے.. اگر کسی جو شاہ غلام قادر کا اتہ پتہ ہے تو برائے کرم اطلاع دیں… اپنےپارٹی صدر پر طنزیہ انداز میں تنقید کرتے ہوئے فاروق حیدر نے مزید کہا ہے کہ اس وقت صدر کا خاموش رہنا معنی خیز ہے ہمیں معلوم نہیں ہم موجودہ صورتحال میں کس کے ساتھ ہیں اور کس کے نہیں…