
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے طلبہ کو الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان کیا گیا تھا،طلبہ پر بوجھ کم کرنے کے لیے ڈاؤن پیمنٹ کم کرکے 25 ہزارروپے تک کی گئی تھی۔تاہم اب بائیکس کی قرعہ اند ازی عدالتی حکم کے ساتھ مشروط کر دی گئی ہے ۔عدالت نے حکومت پنجاب سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کی ہے ۔جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ الیکٹرک بائیکس دینے کی بجائے پبلک ٹرانسپورٹ کا سسٹم بہتر کیا جائے۔