
آغا رفیع اللہ اور نثار جٹ میں لڑائی
قومی اسمبلی اجلاس احتجاج کی نذر ہوگیا۔۔بلاول بھٹو کی تقریر پرپہلے اپوزیشن نے احتجاج کیا۔۔ تحریک انصاف کے رکن نثار جٹ نے تقریر کے دوران بلاول بھٹو زرداری کے بیرونی دوروں پر تنقید کی تو پیپلز پارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ نشست سے کھڑے ہوئے اور کچھ جملے ادا کیے۔ اس پر تقریر کرنے والے رکن نے اُن کو ’اُلو کا پٹھا‘ کہہ دیا۔ اور پھر ایک دوسرے کو مارنے کے لیے دوڑ پڑے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خطاب کے بعد قائد حزب اختلاف عمرایوب کواظہارخیال کی استدعا کی ، پیپلزپارٹی اراکین نے مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن نےبلاول بھٹو کی تقریرکے دوران شورشرابا کیا
ہمارے علاقوں میں طالبان نے قبضہ کیا ہے، شیر افضل مروت کا قومی اسمبلی میں انکشاف
اسپیکرنے طارق فضل چوہدری کوبلاول بھٹوسے پیپلزپارٹی اراکین کونشستوں پر بیٹھنے کی ہدایت کرنے کا کہا اسپیکر ایازصادق بولے کہ دل بڑا کریں، دوغلط ملکرایک درست نہیں نہیں ہوتے
ویڈیو دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں
https://x.com/ThemindPk24/status/1937155134825648248
اسپیکرنے پی ٹی آئی رکن اسمبلی اقبال آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ایوان کا ماحول اقبال آفریدی نے خراب کیا غلط فہمی ہے کہ آپ اسمبلی نہیں چلنے دیںگے
نادرہ ریفارمز،شناختی کارڈ کی فیس کیا ہو گی،خواتین کے لیے بڑی تبدیلی
اسپیکرنے ایجنڈا موخرکرتے ہوئے وزیرخزانہ کوبجٹ بحث سمیٹنے کی ہدایت کردی اقبال آفریدی اورحنیف عباسی کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی ، اپوزیشن اراکین نے اسپیکرڈائس کے سامنے بھرپور نعرے بازی اوراحتجاج کیا ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں اچھال دیں۔۔۔