
تفتان بارڈر پر پاکستانی شہری رل گئے
ایران میں جنگ کی صورتحال کے بعد سینکڑوں پاکستانی شہری تفتان بارڈر پر بے یارومددگار ہیں ۔شدید گرمی اور پانی بجلی کی سہولیات
نہ ہونے کے باعث شہری اذیت میں مبتلا ہیں ۔۔۔۔۔انتظامی غفلت اور ناقص سہولیات کے باعث صورت حال نہایت تشویشناک ہو چکی ہے۔
ایران اسرائیل جنگ،بلوچستان میں پٹرول کی قلت ہو گئی
پاکستان ہاؤس تفتان میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں سیکڑوں پاکستانی شہری، جن میں زائرین اور مقامی افراد شامل ہیں ، 47 ڈگری سینٹی گریڈ کی جھلسا دینے والی گرمی میں بجلی، صاف پانی، قابل استعمال واش رومز اور سایہ دار جگہوں کے بغیر شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ انتظامی غفلت اور ناقص سہولیات کے باعث صورت حال نہایت تشویشناک ہو چکی ہے۔ متاثرہ افراد میں بزرگ، خواتین اور
بچے بھی شامل ہیں۔۔۔
ایران اسرائیل جنگ،بلوچستان میں پٹرول کی قلت ہو گئی
جو بنیادی انسانی ضروریات سے محروم ہیں۔ ذرائع کے مطابق کئی افراد شدید گرمی کے باعث بے ہوش ہو چکے ہیں، جبکہ طبی سہولیات کا بھی فقدان ہے۔ اور تاحال کوئی حکومتی نمائندہ یا متعلقہ ادارہ ان کی مدد کو نہیں پہنچا۔ متاثرین نے حکومت اور متعلقہ حکام سے فوری
نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ وہاں پر پھنسے لوگ پاک فوج کی مدد کے لیے بھی پکار رہےہیں ،شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سے کوئی امید نہیں پاک فوج ہمیں ریکسکیو کرے ۔
ویڈیو دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں
https://x.com/ThemindPk24/status/1937173142704701773
پاکستانی شہری پاک فوج سے امداد کے طلبگار
https://x.com/ThemindPk24/status/1937173611946573985
