
نادرہ نے نئی ریفامز کر دیں
وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر نادرا نے قومی شناختی کارڈ قواعد 2002 میں اہم ترامیم کا نفاذ کر دیا۔ شناختی نظام کو جدید، جعل سازی سے پاک اور محفوظ بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔
وزیر داخلہ کی رہنمائی میں نادرا نے اصلاحاتی مسودہ تیار کیا جس کی منظوری وفاقی کابینہ دے چکی ہے۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر نادرا نے اب اصلاحات پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے۔ ب فارم بنوانے کے لئے یونین کونسل میں پیدائش کا اندراج لازم ہو گا۔3 سال تک کے بچوں کے لئے بائیومیٹرک اور تصویر کی ضرورت نہیں ہو گی
وفاقی کابینہ میں شامل نئے ارکان میں وزارتیں بانٹ دی گئیں ۔۔۔ مسلم لیگ ن کو کلیدی وزارتیں مل گئیں
3 سے 10 سال کی عمر کے بچوں کی تصویر لازمی ہو گی، آئرِس سکین بھی لیا جائے گا۔10 سے 18 سال کے بچوں کے لئے تصویر، بائیومیٹرک اور آئرِس سکین لازمی ہوں گے۔ ہر بچے کو الگ ب فارم جاری کیا جائے گا جس پر میعاد بھی درج ہو گی۔ پہلے سے بنے ہوئے ب فارم منسوخ نہیں کئے گئے، پاسپورٹ بنوانے کے لئے نیا ب فارم لازم ہو گا
جعلی اندراج کی روک تھام اور بچوں کی سمگلنگ کے موثر خاتمہ میں مدد ملے گی۔ فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کو قانونی دستاویز کی حیثیت دے دی گئی ہے۔ درخواست دہندہ کو اس میں درج معلومات کی درستی کا اقرارنامہ دینا ہو گا۔ شہری اب صرف نادرا کے ریکارڈ کی بنیاد پر ایف آر سی حاصل کر سکیں گے
خاندان کے ان افراد کا اندراج بھی کرانا ہو گا جن کی تفصیلات ابھی تک جمع نہیں کرائی گئیں۔ شہری موبائل ایپ یا نادرا دفتر کے ذریعے اپنے خاندانی کوائف کی درستی کرا سکیں گے۔ ایک سے زیادہ شادیاں کرنے والے مردوں کے خاندان کے مکمل کوائف ایف آر سی میں درج ہوں گے
شہباز سرکار قاتل حکومت، چمن میں اپنی اسمبلی بنائیں گے، قومی کانفرنس میں سیاسی رہنماوں کی دھواں دار تقریریں
خواتین شناختی کارڈ پر اپنی مرضی سے والد یا شوہر کا نام درج کرا سکتی ہیں۔ شناختی کارڈ کی ضبطی، تنسیخ اور بحالی کے کیسز کا فیصلہ 30 دن کے اندر ہو گا۔ نادرا نے بغیر چِپ والے کارڈ میں سمارٹ کارڈ کی بیشتر خصوصیات شامل کر دی ہیں۔ یہ کارڈ سمارٹ کارڈ کے مقابلے میں کم فیس اور کم وقت میں جاری ہوں گے
بغیر چِپ والے کارڈ پر اردو کے ساتھ انگریزی کوائف بھی درج ہوں گے ، کیو آر کوڈ شامل ہو گا اور اس پر کوئی اضافی فیس نہیں لی جائے گی، غلط معلومات پر کارڈ بنوانے والے افراد رضاکارانہ طور پر نادرا کو اطلاع دے سکتے ہیں جس پر انہیں قانونی تحفظ دیا جائے گا
پراسرار بیماری میں مبتلا پاکستانی بچے کا چین میں کامیاب علاج
شناختی کارڈ قواعد میں اہم اصطلاحات کی باقاعدہ تعریف بھی شامل کر دی گئی ہے ، تمام ریگولیٹری ادارے بائیومیٹرک کی تعریف اپنے قواعد میں شامل کرنے کے پابند ہوں گے،نادرا کےمطابق اصلاحات قومی سلامتی، عوامی خدمت اور ڈیجیٹل گورننس کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوں گی۔۔