
امریکہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کا خواہاں
امریکی صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اب امن ہونا چاہیے،میں اسرائیل اور ایران دونوں سے ناخوش ہوں ،انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو بھی اب امن قائَم کرنا چاہیے،اگر امن کی راہ پر نہیں آئے گا تو پھر ایران کے لیے ایک
سانحہ ہو گا۔
انہوں نے ایران میں حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کاہ کہ رجیم چینج کی اصطلاح کا استعمال سیاسی طور پر درست نہیں سمجھا جاتا، ایرانی حکومت ملک کو دوبارہ عظیم بنانے میں ناکام ہے تو پھر نظام کی تبدیلی کیوں نہ ہو؟
دنیا کو امریکہ کی بات ماننا ہو گی،ابھی بھی طیارے ایرانی حدود میں ہیں
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے حملے ایران کے جوہری ہتھیار تباہ کرنے کے لیے تھے،اور ہم نے کامیابی سے اہداف کو نشانہ بنایا۔اب تو ایران بھی مان رہا ہے کہ جوہری پلانٹس کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہماری فوج نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے ۔
چینی صدر تعاون اور کثیرجہتی کے فروغ کے لئے لاطینی امریکہ کے دورے پر روانہ ہو گئے
پینٹا گون میں فضائیہ کے سربراہ جنرل ڈین کین کے ہمراہ مشترکہ بریفنگ دیتے ہوئے ہیگستھ کا کہنا تھا ہم ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے،اگر دوبارہ ایسا کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم طاقت کا بھرپور استعمال کریں گے ۔