
امریکہ نے ایران پر حملہ کیسے کیا
امریکہ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایران نے جواب دیا تو زیادہ سخت جواب دیاجائےگا۔آپریشن میں شریک ہر اہلکار نے بہترین کام کیا۔امریکہ نے حملے کے دوران بی 2 بمبار طیاروں سے میسیو آرڈیننس بم گرائے گئے۔ایران امریکی صدر کے ہر لفظ کو سنجیدہ لے۔گزشتہ رات صدر کی ہدایات پر آپریشن ’مڈانائٹ ہیمر‘لانچ کیا۔اب دنیا کو ہماری بات ماننا پڑے گی ۔
امریکی ائیر چیف کا کہنا تھا کہ 7بی ٹو بمبار طیارے حملے میں شامل تھے۔حملے میں کمیونیکیشن کا کم سے کم استعمال کیاگیا۔۔۔۔
امریکہ نے ایران پر حملہ کیسے کیا؟
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ائیر چیف نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اصفہان تنصیبات پر 2درجن سے زائد ٹاماہاک میزائل داغے۔اسٹرائیک پیکیج کو مختلف کمانڈ سینٹرز کی مدد حاصل تھی۔ایرانی وقت کےمطابق 2بج کر40منٹ پر فردوتنصیبات پرحملہ کیا۔۔2 مقامات پر 14 میسیو آرڈیننس بم استعمال کیے گئے۔ایرانی دفاعی نظام ہمارے طیاروں کو نہیں دیکھ پایا۔145 امریکی طیاروں کے علاوہ آبدوزوں نے آپریشن میں حصہ لیا۔ایران کا براہ راست یاپراکسی سے حملہ برا فیصلہ ہوگا۔اب بھی متعدد امریکی طیارے فضا میں موجود ہیں۔